نائیجر: شہریوں کا فرانس سے اپنی افواج نکالنے کا مطالبہ

فرانسیسی افواج کی موجودگی خطرے میں پڑگئی
شائع 12 اگست 2023 10:56am

نائیجر کے دارالحکومت نیامی میں فرانسیسی فوجی اڈے کے سامنے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بغاوت کے حامی مظاہرین نے سابق نوآبادیاتی طاقت فرانس سے اپنی افواج نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق فوجی بغاوت کے دوران مغربی طاقتوں کا اثر ختم ہوگیا ہے لیکن روس کا اثرورسوخ بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: نائیجر میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر گرفتار

مغربی افریقی بلاک کی جانب سے ممکنہ طاقت کا استعمال خطے میں تنازعات کو بھڑکا سکتا ہے۔ فرانسیسی افواج کو پڑوسی ملک مالی اور برکینا فاسو سے بغاوت کے بعد نکال دیا تھا۔

مزید پڑھیں: نائجر کی نئی فوجی حکومت نے ’ویگنر گروپ‘ سے مدد مانگ لی

اس سے قبل نائیجرکی فوجی حکومت نے افریقی ممالک کے سفارتی مشن کومسترد کردیا تھا۔ فوجی رہنما نے کہا تھا کہ سفارتی وفد کی سیکیورٹی کی گارنٹی نہیں دے سکتے ہیں۔

Read Comments