Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 اگست 2023 11:38am

خدیجہ شاہ ، صنم جاوید سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ، صنم جاوید سیمت دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈر میں توسیع کر دی گئی۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔

اس دوران خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے خواتین ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کرتے ہوئے استدعا کی کہ مقدمے کے چالان تیاری کے مرحلے میں ہے، کچھ مہلت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

خدیجہ شاہ کو دوبارہ 14 روز کیلئے جیل بھیج دیاگیا

جناح ہاؤس حملہ: پی ٹی آئی کے 268 روپوش کارکنوں کے وارنٹجاری

یاسمین راشد کی جناح ہاؤس پر حملہ کے وقت موجودگی ثابتہوگئی

عدالت نے جوڈیشل ریمانڈر میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 26 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Read Comments