Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 اگست 2023 01:07pm

مصطفیٰ کمال کا سندھ حکومت پر پیسے لیکر 50 ہزار نوکریاں دینے کا الزام

رہنما متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سابقہ صوبائی حکومت پیسے لیکر جعلی ڈومیسائل پر صوبے میں 50 ہزار سے زائد نوکریاں دی جا رہی تھیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھرتیوں کے لئے پورا طریقہ کار ہوتا ہے کئی سالوں کا کام کچھ ہی دنوں میں کیا جارہا تھا، صوبائی حکومت لوگوں سے پیسے لیکر ان کی بھرتیاں کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 50 ہزار سے زائد لوگوں کو جعلی ڈومیسائل پر نوکریوں دی جارہی ہیں، عدالت نے ایم کیو ایم کی درخواست پر سندھ حکومت کو سرکاری بھرتیوں کو اسٹے دیا ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کے لئے نوکریاں ناممکن بنادی گئیں، پیپلز پارٹی نے 15 سے سندھ کو ذاتی جاگیر بنا دیا ہے، شہریوں کو پینے کا پنی میسر نہیں جب کہ ہائیڈرینٹ کے ذریعے اربوں روپے کمائے جا رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے ہر حصے سے کراچی کی جامعات میں کوٹہ ہے مگر ملک کی دیگر جامعات میں کراچی کے نوجونوں کے لئے کوٹہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچرکی بھرتیوں کافیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ کے جعلی بھرتیوں والے ملازمین نوکری سےفارغ

سندھ بھر کے اساتذہ کی بھرتیوں پر مزید کارروائی روکنے کاحکم

اپنی پریس کانفرنس میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ زمینوں پر خود قبضہ کرکے کروڑوں رشوت لیتے ہیں، بلاول صاحب کشمیر کے لئے مودی سے جنگ لڑ رہے ہیں، جو مودی کشمیر میں کررہا ہے کیا کراچی میں نہیں ہو رہا، البتہ ہمیں آبادی کے گننے میں اعتراض ہے۔

Read Comments