Aaj Logo

شائع 12 اگست 2023 02:32pm

خودکش بمبار سے بندوق چھیننے والا شہری اسپتال سے گھر منتقل

باڑہ میں اپنی جان کی پرواہ کئے بٖغیر کمپاونڈ حملے میں خودکش حملہ اور سے بندوق چھینے والے زخمی نوجوان ارشد کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔

خیبر کی تحصیل باڑہ کمپاونڈ پر حملے میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والا شہری طبیعت سنبھلنے پر اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا، نوجوان نے خودکش حملہ اور سے بندوق چھینی تھی جس کی وجہ سے علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا تھا۔

اہل علاقہ نے حکومت سے نوجوان کو بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی جانیں بچانے پر سول ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا کی تحصیل باڑہ کے کمپاؤنڈ گیٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے تھے جب کہ حملہ آور مارے گئے تھے۔

کمپاؤنڈ کے باہر دھماکے کے بعد فائرنگ ہوئی اور پھر دھماکا ہوا تھا۔ کمپاؤنڈ میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا دفتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

باڑہ کمپاؤنڈ حملہ: اہم شواہد حاصل کرلیے گئے، حملہ آوروں کے زیراستعمال گاڑی کلیئر قرار

باڑہ میں خودکش دھماکا ہوا، پولیس نے دہشتگردوں کو بہادری سے روکا، آئیجی خیبرپختونخوا

آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کمپاؤنڈ پر دو دہشت گردوں نے حملہ کیا، ایک حملہ آور نے مرکزی دروازے اور ایک نے عقب سے داخلے کی کوشش کی، اہلکاروں نے حملہ آوروں کو عمارت کے اندر داخل ہونے نہیں دیا تھا۔

Read Comments