Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

باڑہ کمپاؤنڈ حملہ: اہم شواہد حاصل کرلیے گئے، حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی کلیئر قرار

خودکش حملہ وار کی جیکٹ میں 7 سے 8 کلو بارود استعمال ہوا، بی ڈی ایس حکام
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2023 06:36pm

خیبرپختونخوا کی تحصیل باڑہ کمپاؤنڈ میں حملے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ گاڑی سے اہم شواہد حاصل کرلیے گئے تاہم بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی کو کلیئر قرار دے دیا۔

تحصیل باڑہ کمپاونڈ پر حملہ کرنے دہشت گرد جس گاڑی میں آئے تھے اس کو کلئیر کردیا گیا۔

بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی گاڑی میں کسی بھی قسم کا بارودی مواد نہیں ملا، گاڑی سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

بی ڈی ایس حکام کا مزید کہنا ہے کہ خودکش حملہ وار کی جیکٹ میں 7 سے 8 کلو بارود استعمال ہوا، 2 خوکش حملہ آوروں نے دھماکے کیے، جائے وقوعہ سے دستی بم کے ٹکرے بھی برآمد ہوئے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کلیئر کرنے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کردی گئی۔

انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خیبرپختونخوا کی تحصیل باڑہ کو بڑی تباہی سے بچالیا

دوسری جانب انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خیبرپختونخوا کی تحصیل باڑہ کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مؤثرحکمت عملی کے باعث کمپلیکس میں 2 خودکش حملہ آوروں کو داخل ہونے سے روک لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایچ کیو کمپلیکس اور پولیس اسٹیشن میں داخلے پر ناکامی پر خودکش حملہ آوروں نے خود کو تھانے کے گیٹ پر دھماکے سے اڑادیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں دیوار گرنے کی وجہ سے 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، اہلکاروں کی بہادری کی بدولت باڑہ بڑی تباہی سے بچ گیا، اگر دہشت گرد اندر داخل ہوجاتے تو بہت بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔

KPK

peshawar

investigation

blast in peshawar

Bara Police Station Attack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div