Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 اگست 2023 07:39pm

نجیبہ فیض کی اپنے اور فیروز خان کے تعلق پر افواہوں کی وضاحت

پاکستانی اداکارہ نجیبہ فیض نے اپنے اور معروف اداکار فیروز خان کے تعلق پر سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں کی وضاحت کردی۔

حال ہی میں پاکستانی اداکارہ نجیبہ فیض نے فیروز خان کی ایک ٹویٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ وہ اور اداکار صرف اچھے دوست ہیں اور لوگ ان کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ وہ ہائیکنگ کی جنون کی حد تک شوقین ہیں کیوںکہ اس سے ذہنی و جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے اور ہائیکنگ کے دوران ان کے ساتھ ان کے مختلف دوست بھی جاتے ہیں۔

نجیبہ کا کہنا تھا کہ اسی طرح کچھ روز قبل شوبز انڈسٹری کے انتہائی نفیس انسان اور بڑے نام فیروز خان بھی ان کے ہمراہ ہائیکنگ پر گئے، جن کے ساتھ انہوں نے تصاویر بنوائیں جو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیں۔

مزید پڑھیں

فیروز خان نے ساتھی فنکاروں سے معافی مانگلی

فیروز خان نے سابق اہلیہ سمیت متعدد شوبز شخصیات کو قانونی نوٹس بھیجدیا

ایمن اور منال کے بعد اشنا شاہ نے بھی فیروز خان کو معافکردیا

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ فیروز خان ان کے لیے انتہائی قابل عزت شخص ہیں، انہیں اس بات سے کوئی مطلب نہیں کہ ان کی ذاتی زندگی میں کیا ہوا، جیسے ہی ان کی اور فیروز خان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں تو اس پر بحث شروع ہوگئی اور ہر کسی نے اس پر اپنے ذہن کے مطابق بات کی۔

نجیبہ نے سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یک طرفہ غیر مصدقہ معلومات کو نہ پھیلائیں، انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہر انسان کا خاندان ہوتا ہے اور ہر کسی کی اپنی ذاتی زندگی ہوتی ہے۔

اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ان سے اور فیروز خان سے متعلق غلط خبریں اور معلومات پھیلانے سے انہیں اور ان کے خاندان کو تکلیف پہنچ سکتی ہے۔

فیروز خان کا ردعمل

فیروز خان نے بھی ایک ٹوئٹ میں نجیبہ کو محض اپنی ایک دوست قرار دیا تھا۔

یہ معاملہ کب اور کیسے شروع ہوا؟

فیروز خان اور اداکارہ نجیبہ فیض کا معاملہ سلسلہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک اسکرین شاٹ سے شروع ہوا جس کے بعد دونوں اداکاروں کی وائرل ٹک ٹاک ویڈیوز نے افواہوں کو مزید ہوا دی۔

اسکرین شاٹ میں ایک مداح نے اداکار سے کہا ’آپ کو نہیں لگتا کہ اب آگے بڑھ جانا چاہیے اور ایک نئی انسان کے ساتھ زندگی کی شروعات کرنی چاہیے؟‘

مداح کے سوال پر فیروز خان نے جواب دیا تھا کہ ’ ’سفر بہت پہلے شروع ہوا تھا، مجھے وہ شخص آخر کار مل گیا ہے، دیکھتے ہیں میں آگے کیا کرتا ہوں‘۔

Read Comments