Aaj Logo

شائع 12 اگست 2023 10:08pm

شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا، اپنا ذاتی سامان لے گئے

نگراں وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور اپنا ذاتی سامان لے گئے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کی سمری پر صدر مملکت عارف علوی نے بھی دستخط کردیے۔

مزید پڑھیں

صدر مملکت نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگراں وزیراعظم تعیناتی کی منظوریدیدی

نومنتخب نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کونہیں؟

وزیراعظم کو انوارالحق کاکڑ کا نام دیا، انہوں نے میرے دیے ہوئے نام پراعتراض نہیں کیا، راجہ ریاض

نگراں وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور اپنا ذاتی سامان لے گئے۔

شہبازشریف نے ایوان وزیراعظم سے رخصت ہونے سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو کل وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔

شہباز شریف نے وزیراعظم کی حیثیت سے وزیراعظم ہاؤس میں 16 ماہ گزارے، اس دوران انہوں نے وزیراعظم کے عہدے کی تنخواہ نہیں لی، انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کے کچن کے اخراجات بھی اپنی جیب سے ادا کیے۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو وزیراعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا اور ان کی رہائش گاہ پر پروٹوکول دستے پہنچ گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ نگران وزیراعظم کی تقریب حلف برداری 14 اگست کو ہوگی۔

Read Comments