Aaj Logo

شائع 12 اگست 2023 11:30pm

9 مئی والوں کو منظر نامے سے ہٹا دیں گے، خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یومِ آزادی پر 9 مئی کے تکلیف دہ واقعے کی یاد رہ گئی ہے، وہ ایک بغاوت تھی، کوئی پاکستانی اس میں شریک نہیں ہوسکتا، وہ پاکستان کے دشمن ہو سکتے ہیں دوست نہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 4 سال کا تاریک دور گزرا ہے، اس دور میں ڈویلپمنٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہوئی، نئے دور میں عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

9 مئی کو ایسے شخص کا چہرہ سامنے آیا جو اپنے مفاد کیلئے کچھ بھیکرسکتا ہے، وزیر دفاع

9 مئی کے شرپسندوں کیخلاف کیسز ملٹری ایکٹ کے تحت چلانے کی قرار دادمنظور

9 مئی کو بغاوت کی گئی جو ناکام ہوگئی، خواجہ آصف کاانکشاف

انہوں نے مزید کہا کہ ہر یوم آزادی پر تجدیدِ عہد کرتے ہیں، یوم آزادی کے بعد زندگی دوبارہ معمول پر آجاتی ہے، یومِ آزادی پر 9 مئی کے تکلیف دہ واقعے کی یادرہ گئی ہے، وہ ایک بغاوت تھی، کوئی پاکستانی اس میں شریک نہیں ہوسکتا، وہ پاکستان کے دشمن ہو سکتے ہیں دوست نہیں۔

ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے مزید کہا کہ انتخابات میں ان کو سیاسی منظر نامے سے ہٹا دیں گے۔

Read Comments