کسی کی دشمن نہیں، نصر اللہ کے ساتھ انڈیا جاؤں گی، انجو

سب کے لیے میرا پیغام ہے کہ میرے لیے مثبت سوچیں، انجو
شائع 13 اگست 2023 01:59pm

پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا بھارت سے آنے والی لڑکی انجو کا ایک ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔

انجو دیربالا کے رہائشی نصراللہ کی محبت میں پاکستان پہنچی تھی، وہ قانونی طور پر ویزا لیکر پاکستان آئی، جس کے بعد اُس نے نصراللہ سے شادی کرلی تھی۔

ویڈیو بیان میں انجو نے کہا کہ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ میں پاکستان آکر یہاں کی تعریف کر رہی ہوں، جو ہے وہ بتارہی ہوں، بھارت بھی خوبصورت ہے یہ سب ایک ہی زمین ہے، مجھے بھارت سے بہت پیار ہے۔

انجو نے کہا کہ میں اپنے شوہر کے ہمراہ بھارت ضرور جاؤں گی، میڈیا نے افواہیں پھیلائیں ہیں کہ اس کو تو اپنی فیملی کی کوئی پراہ نہیں ہے، اس نے اپنے ملک سے غداری کی ہے، اپنے بچوں کے ساتھ غلط کیا ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے

انجو کا کہنا ہے کہ میں بھی انسان ہوں اور ایسی کوئی بات نہیں ہے پاکستان میں لوگ بھی کافی اچھے ہیں، میرا پیغام ہے سب کے لیے کہ میرے لیے مثبت سوچیں میں دشمن نہیں ہوں کسی کی۔

Read Comments