Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 اگست 2023 07:20pm

رونالڈو نے سعودی شہریوں کے دل جیت لیے، النصر کو عرب کلب چیمپئنز کپ کا فاتح بنادیا

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی شہریوں کے دل جیت لیے، سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کو عرب کلب چیمپئنز کپ کا فاتح بنادیا۔

کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں 10 رکنی النصر نے فائنل میں سعودی ٹیم ہلال کو 2-1 سے شکست دی۔

فٹبال کلب النصر نے رونالڈو کی قیادت میں پہلی بار عرب کلب چیمپیئنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

شاہ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے عرب کلب چیمپئنز کپ کے فائنل میچ میں اپنی ٹیم کے لیے دونوں گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیے اور انہوں نے ہی اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 6 گولز کیے۔

Read Comments