Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

رونالڈو نے سعودی شہریوں کے دل جیت لیے، النصر کو عرب کلب چیمپئنز کپ کا فاتح بنادیا

رونالڈو نے عرب کلب چیمپئنز کپ کے فائنل میں دو گول کر کے پہلا ٹائٹل جیت لیا
اپ ڈیٹ 13 اگست 2023 07:20pm
فوٹو ــ ٹوئٹر / کرسٹیانو رونالڈو
فوٹو ــ ٹوئٹر / کرسٹیانو رونالڈو

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی شہریوں کے دل جیت لیے، سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کو عرب کلب چیمپئنز کپ کا فاتح بنادیا۔

کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں 10 رکنی النصر نے فائنل میں سعودی ٹیم ہلال کو 2-1 سے شکست دی۔

فٹبال کلب النصر نے رونالڈو کی قیادت میں پہلی بار عرب کلب چیمپیئنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

شاہ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے عرب کلب چیمپئنز کپ کے فائنل میچ میں اپنی ٹیم کے لیے دونوں گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیے اور انہوں نے ہی اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 6 گولز کیے۔

FootBall

ronaldo

Arab Club Champions Cup

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div