Aaj Logo

شائع 14 اگست 2023 09:56am

پاکستان کے یوم آزادی پر گوگل کا خاص ڈوڈل

دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے 76 ویں یومِ آزادی کی خوشی میں اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔

گوگل دنیا میں منائے جانے والے مختلف ثقافتی اور سماجی تہواروں کے موقع پر اپنے ڈوڈل کو منفرانداز میں پیش کرتا ہے، یوم آزادی کے موقع پر بھی ڈوڈل کا نیا ڈیرائن سامنے آیا۔

یوم آزادی پر ڈوڈل آرٹ ورک میں دانتوں والی ”انڈس ڈولفن“ کو دکھایا گیا ہے، جو دریائے سندھ میں پائی جاتی ہے، اسے دریائے سندھ کی ’’ڈولفن‘‘ کہا جاتا ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ جینیاتی طور پر انڈس ڈولفن نابینا نہیں ہوتی بلکہ ایک اندازے کے مطابق دریاؤں میں بڑھنے والی آلودگی اس کے نابینا ہونے کی بڑی وجہ ہے۔

انڈس ڈولفن کی اس نسل کو خطرہ لاحق ہے، جس کو اردو اور سندھی میں ’’بھلن‘‘ بھی کہا جاتا ہے، جبکہ اس کو عرف عام میں نابینا ڈولفن بھی کہا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ گوگل2011 سے پاکستان کے لیے یوم آزادی پر ڈوڈل بنا رہا ہے۔

Read Comments