Aaj Logo

شائع 14 اگست 2023 05:32pm

کراچی: مزار قائد اور سی ویو جانے والی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام

کراچی میں آزادی کا جشن منانے کیلئے سڑکوں پر نکلے محب وطن شہریوں کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

بائیکس اور گاڑیوں پر نکلے شہری شہر کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام میں پھنس کر رہ گئے۔

جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد اور سی ویو جانے والی سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں

کراچی میں چار رویہ نئی سڑک کاافتتاح

بھارت کے علاوہ 15 اگست کو کونسے ممالک یوم آزادی مناتےہیں

کراچی چڑیا گھر میں افریقی چیمپنزی دل کے دورے سے مرگیا

گاڑیوں کے رش اور بے ہنگم ٹریفک کے باعث نمائش، ایم اے جناح روڈ، کلفٹن اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہے۔

اسی طرح سی ویو روڈ، خیابان اتحاد، اسٹریٹ 26، عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے سامنے بھی بدترین ٹریفک جام ہے۔

گرومندر، جمشید روڈ، تین ہٹی پر بھی شہری ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Read Comments