Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کراچی چڑیا گھر میں افریقی چیمپنزی کی دل کے دورے سے موت، ابتدائی رپورٹ تیار

چیمپنزی کی موت اچانک ہوئی، اسے کسی قسم کا کوئی زخم نہیں تھا، ایڈیشل ڈائریکٹر کراچی زو
اپ ڈیٹ 14 اگست 2023 09:11pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی کے چڑیا گھر میں افریقی چیمپنزی دل کا دورہ پڑنے سے مرگیا ہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر عامر رضوی نے آج نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپنزی کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث اس کی اچانک موت واقع ہوئی۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر کراچی زو عابدہ رئیس نے آج نیوز کو بتایا کہ چیمپنزی کی موت اچانک ہوئی، اسے کسی قسم کا کوئی زخم نہیں تھا۔

خیال رہے کہ کراچی چڑیا گھر میں ڈیڑھ سال میں دو شیر، ہتھنی، ہرن کے بچے اورکئی پرندے مرچکے ہیں۔

ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر اقبال نواز نے بن مانس راجو کی موت کی تصدیق کی ہے، اقبال نواز کے مطابق دو مادہ بن مانس بھی چڑیا گھر میں موجود ہیں۔

دوسری جانب چڑیا گھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹہ قبل چیمپنزی کو دل کا دورہ پڑا، بروقت طبی امداد نا ملنے کی وجہ چیمپنزی جان بر نہ رہ سکا۔

کراچی چڑیا گھر میں تین میں سے دو مادہ چیمپنزی اور ایک نَر چیمنزی تھا، نَر چیمپنزی کے مرنے کے بعد اب چڑیا گھر میں صرف 2 مادہ چیپمنزی رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب کنسلٹنٹ کراچی چڑیا گھر ڈاکٹر ایم ایچ پیرزادہ نے معائنے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

ڈاکٹر ایم ایچ پیرزادہ کے مطابق بن مانس کی ہلاکت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے، مردہ بن مانس کے پھیپھڑے اور گردے ٹھیک ہیں، دل میں خون کا دورانیہ رک جانے سے بن مانس کی موت ہوئی۔

ڈاکٹرایم ایچ پیرزادہ کا کہنا ہےکہ موت کی مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گی۔

شہریوں نے انتظامیہ کو چیمپنزی کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ گندگی کی وجہ سے جانور بیمار ہیں، صفائی کا خیال رکھا جائے تاکہ باقی جانوروں کو بچایا جا سکے۔

چند ماہ قبل کراچی کے چڑیا گھر میں سالوں بعد ہونے والی اسکرینگ سے جانوروں کی صحت کی اصل حقیقت اور انتظامیہ کی غفلت کی داستانیں سامنے آئی تھیں۔

جانوروں کے تحفظ کی عالمی تنظیم فور پاز کی جانب سے چڑیا گھر کی چاروں شیرنیوں کی اسکرینگ کے بعد انکشاف ہوا تھا کہ ایک افریقی شیرنی سالوں سے بیمار ہونے کے باعث بینائی کھو بیٹھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی چڑیا گھر کو واقعی بند کردینا چاہیئے

کراچی: چڑیا گھر میں شیرنی کے نابینا ہونے کا انکشاف

لاپرواہی کے الزام پر ہٹائے گئے خالد ہاشمی دوبارہ چڑیا گھر کے ڈائریکٹر تعینات

اس کے علاوہ اپریل میں کراچی چڑیا گھر میں طویل علالت کے بعد ہتھنی نور جہاں بھی مر گئی تھی۔

karachi

Chimpanzee

Karachi Zoo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div