Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

آج اور کل کہاں کہاں بارش ہوسکتی ہے؟ اہم پیشگوئی کردی گئی

بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے
شائع 28 اپريل 2024 12:53pm

محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا ، پنجاب ، اسلام آباد، راولپنڈی ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پرموسلادھاربارش اورژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

تیز بارش کے باعث بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

آندھی، جھکڑ، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے باعث انسانی جانوں، فصلوں اور کمزور انفرا سٹرکچرکو نقصان کا خطرہ ہے۔

مختلف شہروں میں بارش، محکمہ موسمیات کا خیبرپختونخوا کیلئے الرٹ

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر، پنجاب، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی اسلام آباد، راولپنڈی خیبرپختونخوا، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوگی۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

ملک میں 24 اپریل سے 29 اپریل تک موسلادھار بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم از کم درجہ حرارت 9، قلات میں 8، زیارت میں 6، چمن میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ژوب میں 13، سبی میں 25، تربت میں 26، نوکنڈی میں 20، جیونی میں 27 اور گوادر میں درحرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا میں کل تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

خیبرپختونخوا میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، محکمہ موسمیات نے کل تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت میدانی علاقوں جاری بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت مردان ، چارسدہ ، نوشہرہ ، صوابی،کوہاٹ ،بنوں ، لکی مروت ، ٹانک ، ڈی آئی خان، باجوڑ ، مہمند ، خیبر ، کرم ، اورکزئی ، شمالی و جنوبی وزیرستان میں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش اور چند ایک مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی جبکہ بالائی اضلاع چترال ، سوات ، بونیر ، دیر ، شانگلہ ، کوہستان ، تورغر ،مانسہرہ اور ابیٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا، بادل کہاں برسیں گے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق باجوڑ میں سے زیادہ 46 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،کالام 36 ملی میٹر، ایبٹ آباد 33، دیر 32 اور پشاور میں 14 ملی میٹر ریکارڈ تاہم کالام میں درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پشاور میں 16 ریکارڈ کیا گیا۔

Cold Weather

اسلام آباد

punjab

Met Office

Rain

rainy weather

Weather Updates

kpk rain

Balochistan Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div