Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

ملک میں 24 اپریل سے 29 اپریل تک موسلادھار بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2024 11:15pm

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 24 اپریل سے 29 اپریل تک موسلادھار بارشوں ہونے کے امکانات ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24 اپریل کوملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، بارش کا سلسلہ 24 سے 27 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، خیبر پختونخوا میں 25 سے 29 اپریل میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

دیر بالا: طوفانی بارش میں پھنسے 2 بچے جاں بحق، 8 افراد بے ہوش

جبکہ بلوچستان میں 24 سے 27 اپریل کے دوران مختلف حصوں میں بارش ہو سکتی ہے ۔ کراچی، حیدراباد، سکھر،جیکب اباد میں 25 اور 26 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے، اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، چکوال وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اپنا رنگ جما سکتیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغریبی سسٹم کے زیر اثر ہونے والی بارشوں سے بارش کے باعث دیر،سوات، چترال اور دریائے کابل کے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ، جبکہ بالائی خیبر پختوا، کشمیر، مری، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ بھی ہے۔

دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔ صوبائی حکومت نےتیز بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔

پی ڈی ایم نے بدھ سے بارشوں اور تیزہواوں کی پیشگوئی کی ہے۔ پی ڈی ایم نے بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظرانتظامیہ کو الرٹ رہنے اور چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ شروع

چارسدہ میں تیز ہواؤں کی وجہ سے گاڑی پر درخت گر گیا۔ ڈرائیور اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

چک جھمرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ملتان میں بھی مختلف مقامات پر بارش شروع ہو گئی، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید دلفریب بنادیا۔

ملاکنڈ ، بٹ خیلہ اورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی، تیزہواؤں اوربارش سے کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔

بلوچستان

KPK

peshawar

Met Office

rainy weather

kpk rain

Balochistan Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div