ابو ظہبی گھومنے کا بہترین موقع، ہوٹلوں اور ریستورانوں کی فیسوں میں کمی کا اعلان

چھٹیاں منانا چاہتے ہیں تو اس سے اچھا موقع نہیں ملے گا۔
شائع 14 اگست 2023 06:52pm

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے محکمہ ثقافت اور سیاحت نے سیاحت کو مزید فروغ کے لیے جمعہ کو ہوٹل اور ریسٹورنٹ کی فیس میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ ثقافت اور سیاحت کے مطابق یکم ستمبر سے سیاحوں کے لیے سیاحتی فیس میں 6 سے 4 تک کمی کی جائے گی، جبکہ فی کمرہ، فی رات کی فیس 15 اماراتی درہم سے بھی کم کی جائے گی۔

اسی طرح ہوٹل اور ریستورانوں پر سے 6 فیصد سیاحت اور 4 فیصد میونسپلٹی فیس کا اطلاق ختم کیا جائے گا۔ تاہم، صارفین کی مجموعی رسید کی بنیاد پر 4 فیصد میونسپلٹی فیس برقرار رہے گی۔

ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کی جانب سے منظور کیا گیا یہ اقدام ابوظہبی کی ساکھ کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر مستحکم کرنے کیلئے اٹھایا جارہا ہے۔

شہر کے میڈیا آفس نے ابوظہبی میں سیاحت، ثقافت اور مہمان نوازی کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے محکمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس ہفتے جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ابوظہبی میں گزشتہ سال 18 ملین سیاح آئے۔ شہر کے تین سب سے مشہور ثقافتی مقامات لوور ابوظہبی، کلچرل فاؤنڈیشن، اور قصر الحسن تھے۔

دارالحکومت میں راتوں رات آنے والوں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے 24 فیصد اضافہ ہوا جو بڑھ کر 4.1 ملین ہو گئی۔

ابوظہبی میں قیام کا اوسط عرصہ تین راتیں رہا، اور ہوٹل میں رہائش کی شرح اوسطاً 70 فیصد ہے، جو کہ مشرق وسطیٰ کی اوسط سے زیادہ ہے۔

Read Comments