Aaj Logo

شائع 15 اگست 2023 10:04am

جناح اسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاج کی کال دے دی

جناح اسپتال لاہور میں سیکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ نہ درج کرنے پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاج کی کال دے دی۔

او پی ڈیز میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسوں نے کام بند کردیا جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈ کے خلاف ایف آر کے اندراج تک احتجاج جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجاً پنجاب بھر کے اسپتالوں کی او پی ڈیز بندکردیں

چلڈرن اسپتال میں بچی کے لواحقین کا ڈیوٹی ڈاکٹرپرتشدد

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسپتال کے لیبر روم میں ڈاکٹرز اور ڈیوٹی گارڈ کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد گرینڈ ہیلتھ الائنس نے انتظامیہ کو ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست کی تھی۔

Read Comments