Aaj Logo

شائع 15 اگست 2023 12:28pm

میڈیکل طلبا کا 70 فیصد پاسنگ مارکس کیخلاف احتجاج

بیرون ملک گریجوئٹس ڈاکٹرز نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج کیا۔

مظاہرین کی جانب سے پی ایم ڈی سی کے خلاف نعرے بازی کی گئی جب کہ احتجاج میں طلبا کے والدین بھی شریک ہوئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ نیشنل رجسٹریشن ایگزام کا نتیجہ 50 فیصد کے بجائے 70 فیصد کردیا گیا ہے جو کسی بھی ملک میں نہیں ہوتا، فارن گریجویٹس کے ساتھ ذیادتی کیوں کی جارہی ہے۔

مظاہرہ کے شرکاء کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی سی سے کسی نے مذاکرات کے لئے رابطہ نہیں کیا، اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو دھرنا دیا جائے گا۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) برائے 2023 کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ابتدائی طور پر تجویز دی تھی کہ پی ایم ڈی سی 27 اگست کو ایم ڈی سی سی اے ٹی 2023 کا انعقاد کرے۔

پی ایم ڈی سی کونسل کے حالیہ اجلاس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی اس سفارش کی باقاعدہ توثیق کی گئی ہے۔

Read Comments