Aaj Logo

شائع 15 اگست 2023 02:02pm

نگران وزیراعظم کے بعد نگران کابینہ کے لیے نام سامنے آگئے

نگراں وزیراعظم کی تقرری کے بعد اب نگراں کابینہ کے لئے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے، وزارت اطلاعات کیلئے بعض سینئرصحافیوں کے نام پر بھی غور جاری ہے۔

گزشتہ روز ایوان صدر میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، اور اب ان کی نگران کابینہ کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ کی رکنیت اور بلوچستان عوامی پارٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے لئے بہت سے نام سامنے آئے ہیں، جن دو سابق آئی جیز، دو سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور سابق وفاقی وزرا کے نام بھی شامل ہیں، جب کہ وزارت اطلاعات کیلئے بعض سینئرصحافیوں کے نام پر بھی غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ کے لئے جلیل عباس جیلانی، حفیظ شیخ، شمشاد اختر، رضا باقر، فیصل واوڈا،خرم حمید روکھڑی، مشتاق سکھیرا، شعیب سڈل، قاری سید صداقت علی، گوہر اعجاز، سرفرازبگٹی، اشتر اوصاف، ذوالفقارچیمہ، احمد چیمہ، محمد علی درانی، احسن بھون، جگنو محسن، عائشہ رضا فاروق کو شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات کیلئے بعض سینئر صحافیوں کے نام پر بھی غور جاری ہے۔

Read Comments