Aaj Logo

شائع 15 اگست 2023 03:38pm

سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔

سکھر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے، اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے 3 ہینڈ گرنیڈ، ایک ٹائمر، 20 ڈیٹو نیٹر، نٹ بولٹ، بال بیرنگ، 400 گرام دھماکا خیز مواد، سیفٹی فیوز وائر 15 فٹ اور ایک گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

Read Comments