مقررہ مدت میں انتخابات نہ ہونے سے وفاق کیلئے سنگین نتائج ہوں گے، رضا ربانی

پی پی رہنما کا الیکشن کمیشن سے فوری حلقہ بندیوں کیلئے درکار مدت بتانے کا مطالبہ
شائع 15 اگست 2023 04:58pm

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے الیکشن کمیشن سے فوری حلقہ بندیوں کے لیے درکار مدت بتانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختوانخوا الیکشن کے حوالے سے قائم روایت کو برقرار نہ رکھے، مقررہ مدت میں انتخابات نہ ہونے سے وفاق کے لیے سنگین نتائج ہوں گے۔

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہوئے 6 روز ہو چکے ہیں، آئینی تقاضا پورا کرنے 90 روز میں الیکشن انعقاد لازم ہے، افسوسناک ہے کہ الیکشن کمشن نے عام انتخابات انعقاد کے حوالے سے کوئی جامع بیان جاری نہیں کیا۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کیخلاف تحریک انصاف کو ترمیم شدہدرخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کردی

سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں کا معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں پر حلقہ بندیاں شروعکردی

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر حلقہ بندیوں کے لیے درکار مدت بتائے، الیکشن کمیشن اس معاملے کو معمول نہ بنا لے، الیکشن کمیشن پنجاب اورخیبرپختوانخوا الیکشن کے حوالے سے قائم روایت کو برقرار نہ رکھے، مقررہ مدت میں انتخابات نہ ہونے سے وفاق کے لیے سنگین نتائج ہوں گے، اس کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پرعائد ہوگی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے مزید کہا کہ الیکشن کمشن اپنی آیینی ذمہ داری فوری ادا کرے۔

Read Comments