Aaj Logo

شائع 15 اگست 2023 09:57pm

سلمان علی آغا نے افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیا کپ جیتنے کو ہدف قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ جیتنے کو ہدف قرار دے دیا جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ روائتی حریف بھارت کے خلاف میچ اعصاب شکن ہوتا ہے۔

افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کی تیاری کے لیے جاری کنڈیشننگ کیمپ لاہور میں کوچنگ اسٹاف کی نگرانی کھلاڑیوں نے بولنگ اور فیلڈنگ کی خوب مشقیں کیں۔

مزید پڑھیں

عبداللہ شفیق نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں کون سا ریکارڈ اپنے نامکرلیا

ایشیا کپ کے پاکستان میں میچز کی زیادہ سے زیادہ قیمت کتنی رکھی گئیہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 3 روزہ کنڈیشننگ کیمپ کا کل سے لاہور میںآغاز

سلمان علی آغا نے کہا کہ افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ جیتنا ٹارگٹ ہے۔

اوپنر عبداللہ شفیق نے کہا کہ روائتی حریف بھارت کے خلاف میچ اعصاب شکن ہوتا ہے، بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں لیں گے۔

افغانستان کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز 22 .24.اور 26 اگست کو سری لنکا میں شیڈول ہے۔

Read Comments