شائع 16 اگست 2023 09:54pm

اداکار بلال اشرف کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسری کے اداکار بلال اشرف کی والدہ انتقال کرگئیں ۔

سنیئر اداکار احتشام الدین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اس بات کی اطلاع دی کہ اداکار بلال اشرف کی والدہ انتقال کرگئیں جن کی نماز جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائے گی ۔

بعدازاں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بلال اشرف نے بھی اپنے فیس بک اکاونٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ابھی زندگی کی سب سے قیمتی شخصیت اپنی پیاری والدہ کو کھو دیا۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کی والدہ کو اپنی دعاؤں میں رکھیں اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اداکار کی پوسٹ پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم، علی عظمت، سنیتا مارشل، عدنان شاہ ٹیپو، زارا ترین ، زینب عباس اور عائشہ فضلی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

Read Comments