Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 اگست 2023 10:23am

کراچی میں راہ چلتی خواتین کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی میں اتحاد ٹاؤن میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم فیضان پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ ہے اور صدام چوک اتحاد ٹاؤن کا رہائشی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ملزم خاص طور خواتین اسکول ٹیچرز کو آتے جاتے ہوئے ہراساں کرتا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ اتحاد ٹاون پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سُراغ لگا کر اُسے گرفتار کیا۔ ملزم سے ایک عدد ریوالور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے نوٹس لیکر ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔

Read Comments