Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کراچی میں راہ چلتی خواتین کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گرفتار

گرفتار ملزم پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ ہے
اپ ڈیٹ 17 اگست 2023 10:23am
ملزم خاص طور خواتین اسکول ٹیچرز کو آتے جاتے ہوئے ہراساں کرتا تھا، پولیس
ملزم خاص طور خواتین اسکول ٹیچرز کو آتے جاتے ہوئے ہراساں کرتا تھا، پولیس
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سُراغ لگایا، پولیس
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سُراغ لگایا، پولیس

کراچی میں اتحاد ٹاؤن میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم فیضان پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ ہے اور صدام چوک اتحاد ٹاؤن کا رہائشی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ملزم خاص طور خواتین اسکول ٹیچرز کو آتے جاتے ہوئے ہراساں کرتا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ اتحاد ٹاون پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سُراغ لگا کر اُسے گرفتار کیا۔ ملزم سے ایک عدد ریوالور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے نوٹس لیکر ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔

harassment

sexual harassment

Karachi Crime

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div