Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 اگست 2023 01:33pm

پی آئی سی میں مریض کے اہل خانہ کے تشدد سے 3 گارڈز زخمی

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریض کے اہل خانہ اور سیکیورٹی گارڈز میں جھگڑا ہوگیا۔ خواتین اور مردوں نے تشدد کرکے تین گارڈز کو زخمی کردیا۔

ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ رات گئے میدان جنگ بن گیا،مریض کے دو سے زائد اہل خانہ نے ایمرجنسی میں داخل ہونا چاہا، جس پر سیکیورٹی گارڈز سے تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی پر پہنچ گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور ملزمان کیے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان کے تشدد سے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے تین سیکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔

واقعے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت شادمان تھانہ میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ پی آئی سی کے ایم ایس کی مدعیت میں درج کیا، جس میں 4 خواتین بھی نامزد ملزم قرار دی گئیں ہیں۔

Read Comments