نجی طیارہ سڑک سے ٹکرا کر تباہ ، دس افراد ہلاک

حادثہ کوالالمپور میں موٹر وے پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثہ پیش آیا۔
شائع 18 اگست 2023 10:22am

ملائیشیا میں فنی خرابی کے پیش نظر موٹر وے پر لینڈنگ کے دوران ایک نجی طیارہ سڑک سے ٹکرا کر تباہ ہونے سے دس افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے موٹر وے پرگرکر تباہ ہوا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی طیارے کا لینڈنگ سے دو منٹ پہلے کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا اور پھر گر تباہ ہوگیا۔

حادثہ 17 اگست کو دوپہرتقریباً 2 بج کر 9 منٹ پر ہوا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار آٹھ افراد، ایک کار سوار اور ایک موٹر سوارلقمہ اجل بن گئے۔

حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

Read Comments