شائع 18 اگست 2023 11:57pm

اداکارہ ثانیہ سعید کی پسندیدہ اداکارہ کون ہے ؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام بتادیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثانیہ سعید نے حالیہ انٹرویو میں سجل علی کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا اور کہا کہ ان کی پرفارمنس کو دیکھ کر محفوظ ہوتی ہوں۔

ثانیہ سعید نے کہا کہ سجل علی ذہین اداکارہ ہیں ان کی جذباتی ذہانت کمال کی ہے جسے دیکھ کر لطف آتا ہے۔

انہوں نے سینئر اداکار نعمان اعجاز، فیصل رحمان اور ہمایوں سعید کا نام بھی لیا اور کہا کہ ان کے ساتھ بہت کام کیا اور اس کے ساتھ اداکاری کرنے میں مزہ آتا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ اعلان میں کہاگیا ہے کہ اداکارہ سجل علی کو صدر عارف علوی 23 مارچ 2024ء کو یوم پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں ’تمغۂ امتیاز‘ سے نوازیں گے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا کہ سول ایوارڈ اداکارہ کی اداکاری کے شعبے میں ایک دہائی سے زائد عرصے تک کی شاندار خدمات کا ثبوت ہے۔

Read Comments