Aaj Logo

شائع 19 اگست 2023 08:51pm

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

خیبر کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈسٹرکٹ خیبر کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن 18 اور 19 اگست کی رات کو کیا گیا۔

مزید پڑھیں

گوادر میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 2 دہشت گردہلاک

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشن، 6 دہشت گردہلاک

رزمک: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگردہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔

Read Comments