سندھ میں آج سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا، محکمہ موسمیات کی وارننگ

کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران ہلکی بارش اوربوندا باندی کا امکان
شائع 20 اگست 2023 12:50pm

محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی مشرقی سندھ میں آج سے درمیانی شدت کی مون سون ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا۔

کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران صبح کے وقت ہلکی بارش اوربوندا باندی کا امکان ہے۔ دوپہرکے وقت سمندر کی جنوب مغربی جبکہ شام کو بلوچستان کی مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

آج شام یا رات تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین سمیت کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اگلے تین روز کے دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ دیہی سندھ کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

Read Comments