انتخابات میں تاخیر: صدر سپریم کورٹ بار کی درخواست کو رجسٹریشن نمبر لگ گیا

درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے جلد مقرر ہونے کا امکان
شائع 21 اگست 2023 08:08pm

مردم شماری کے باعث انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کی درخواست کو رجسٹریشن نمبر لگ گیا، سپریم کورٹ میں جلد سماعت کا امکان ہے۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کی جانب سے صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کی داٸر درخواست کو رجسٹریشن نمبر 32/2023 الاٹ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

مردم شمادی کی اشاعت کے بعد حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن کاآرڈر جاری

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مردم شماری پر بحث بے معنی قرار دے دی

سیکریٹری الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کی تیاریاں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جس کے بعد مردم شماری سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے جلد مقرر ہونے کا امکان ہے۔

Read Comments