Aaj Logo

شائع 21 اگست 2023 10:22pm

دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں علی وزیر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے دہشت گردی اور اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں

سابق ایم این اے علی وزیر اور ایمان مزاریگرفتار

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو رہا کردیاگیا

ایم این اے علی وزیر کی آخری کیس میں بھی ضمانتمنظور

پراسیکیوشن کی جانب سےعلی وزیر کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے علی وزیر کو 3 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کیس کی سماعت کے دوران علی وزیر نے روسٹرم پر آکر بتایا کہ جب جلسہ منعقد کیا تو نگراں حکومت کی کال آئی جس میں کہا گیا جلسہ اسلام آباد میں نہیں کرسکتے، ہم نے کہا ہم اپنی بات اسلام آباد تک پہنچانا چاہتے ہیں، ہمیں 3 جگہیں نگراں حکومت نے دی، ہم نے کہا اسلام آباد میں ہی جلسہ کرنا ہے۔

علی وزیر نےعدالت کو بتایا کہ جلسے میں کوئی غلط بات نہیں ہوئی، جلسے کے بعد نگراں حکومت نے کہا جلسہ اختتام پزیر ہوگیا۔

سماعت کے دوران علی وزیر نے جج کو غلطی سے اسپیکر کہہ دیا، جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ علی وزیر سابق ممبر قومی اسمبلی رہ چکے، اس لیے اسپیکر کہہ دیا۔

اےٹی سی جج ابوالحسنات نے جواب میں کہا کہ کوئی بات نہیں، میں بھی سن رہا ہوں، آپ اسپیکر کہہ سکتے ہیں۔

جج نے ریمارکس دیے کہ ملک ہے تو ہم ہیں، اتنا پیارا ملک ہے ہمارا!!!

یاد رہے کہ گزشتہ روز 20 اگست کو اسلام آباد پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس کے مطابق علی وزیر کو تھانہ ترنول پولیس نے گرفتار کیا، سابق وزیر پر کار سرکارمیں مداخلت کا ازلام ہے۔

Read Comments