Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 اگست 2023 08:58pm

ذکاء اشرف کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کردی گئی۔

سمری وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی جانب سے وزیراعظم آفس کو ارسال کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر کی گئی تقرریوں کو ختم کرتے ہوئے ذکاء اشرف کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

مزید پڑھیں

ذکاء اشرف کا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میںلینے کا فیصلہ

قومی ٹیم باصلاحیت ہے، ایشیا کپ ہم ہی جیتیں گے، ذکاءاشرف

ذکاء اشرف کی سربراہی میں پی سی بی کی دوسری مینجمنٹ کمیٹی غیر آئینیقرار

چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن کو بھی عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی ہے۔

سمری میں کہا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر کی گٸی عہدے پر تقرریوں کو ختم کیا جائے۔

یاد رہے کہ سابقہ وفاقی حکومت نے ‏5 جولائی 2023 کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی منجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی اور ذکا اشرف کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

Read Comments