لاہور میں باپ کے سامنے بیٹی قتل، مقدمہ درج

مقتولہ سیکنڈ ایئر کی طالبہ اور تین بہنوں میں سب سے چھوٹی تھی، پولیس
شائع 23 اگست 2023 01:07pm

لاہور کے علاقے چوہنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریٹائرڈ کے سامنے اسکی بیٹی کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ریٹائرڈ کی مدعیت میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا۔

پولیس کے مطابق ایل ڈی اے ایونیو سوسائٹی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے عیشاہ کو گولی مار دی جس کے لڑکی موقع پر دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ سیکنڈ ایئر کی طالبہ اور تین بہنوں میں سب سے چھوٹی تھی، اس کے قاتل موٹر سائیکل سواروں نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔

پولیس نے بتایاکہ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفار چند ماہ قبل الیکشن کمیشن سے ریٹائرڈ ہوا تھا۔

Read Comments