Aaj Logo

شائع 23 اگست 2023 06:07pm

اسلام آباد کا سیکٹر جی 14 میدان جنگ بن گیا

اسلام آباد کا سیکٹر جی 14 میدان جنگ بن گیا، انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عوام اور پولیس میں شدید جھڑپ ہوئی۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ہی 6 بسیں مکمل طور پر جل گئیں۔

مزید پڑھیں

سب کو معلوم ہے عمران خان کو لانے والے جنرل باجوہ اور فیض تھے، نوازشریف

بٹ گرام میں ریسکیو آپریشن کرنے والوں نے حقیقت بتادی

بھارتی جاسوس سہولت کار سمیت کراچی سےگرفتار

بسیں جلنے کا واقعہ سیکٹر آئی الیون میں سبزی منڈی کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق نیٹکو کی ناکارہ بسیں کافی عرصے سے پیٹرول پمپ کے پاس کھڑی تھیں۔

ریسکیو ٹیموں نے بسوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا، تاہم 6 بسیں مکمل طور پر جل گئیں۔

پولیس کے مطابق بسوں میں بظاہر آگ بجلی کے تاروں میں شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

Read Comments