ایشیا کپ سیکیورٹی: پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز طلبی کی سمری وفاق کو بھجوادی

ایشیا کپ 2023 کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے
شائع 23 اگست 2023 08:41pm

پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کی سیکیورٹی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز طلبی کی سمری وفاق کو بھجوادی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی طلبی کی سمری وفاق کو بھجوادی ہے۔

مزید پڑھیں

نیپال کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچگئی

ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان، پاکستان کے کتنے کرکٹرزشامل؟

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ ٹکٹس کی قیمتوں کی تفصیلات سامنےآگئیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد فوج اور رینجرز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2023 کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے، جس کے 4 میچز پاکستان میں جبکہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز میں 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال مد مقابل ہوں گے۔

اسی طرح 3 ستمبر کو لاہور میں بنگلادیش اور افغانستان کا میچ ہوگا جبکہ اسی میدان پر 5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان مد مقابل ہوں گے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دوسرے مرحلے کا ایک میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Read Comments