شائع 23 اگست 2023 11:48pm

نوازالدین صدیقی کی ویب سیریز ’ہڈی‘ کا ٹریلر جاری

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی ویب سیریز ’ہڈی‘ کا ٹریلر آج ریلیز ہوگیا۔

نوازالدین صدیقی نے انسٹاگرام پر ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا بدلہ کبھی اتنا سفاک نظر آیا ہے؟ ہڈی آرہا ہے، بدلے کی ایسی کہانی لے کر جو آپ کو نشست چھوڑنے نہیں دے گی۔

ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ نوازالدین ایک خواجہ سرا ہیں جو سفاک مجرم ہے، یہ جرائم کی دنیا پر مبنی ویب سیریز ہے جس میں دہلی، گرگاؤں اور نوائیڈا کے علاقوں میں موجود مافیا کی کہانی کو فلمایا گیا ہے۔

اس سیریز میں انوراگ کشپ نے ہدایت کاری کے بجائے نوازالدین کے ساتھ ویب سیریز میں اداکاری کی ہے۔

یہ ویب سیریز 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ دیگر اداکاروں میں ذیشان ایوب، وپن شرما، سورابھ سچدیوا، راجیش کمار اور دیگر شامل ہیں۔

Read Comments