Aaj Logo

شائع 24 اگست 2023 09:35am

چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے دہشت گردی کیسوں میں ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

جسٹس وحید خان،جسٹس سلطان تنویرپر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ اعتراضی درخواستوں پرسماعت کرے گا۔

آفس ہائی کورٹ نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگا دیا تھا کہ درخواستوں میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپیاں منسلک نہیں کی گئی۔

ہائیکورٹ آفس کے مطابق درخواست گزارپہلے تصدیق شدہ کاپیاں درخواستوں کے ساتھ لف کرے،پھر یہ قابل سماعت ہوں گئی۔

عمران خان کے وکیل نے اعتراض کو چیلنج کیا ہے۔ ان کی جانب سےسلیمان صفدر ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔

درخواستوں میں اے ٹی سی کے جج اور تھانہ گلبرگ،تھانہ سرورروڈ پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

وکیل کا کہنا ہے کہ درخواست گزار دشت گردی عدالت میں مسلسل پیش ہوتے رہے، اس دوران ٹرائل کورٹ نے درخواست گزارکو توشہ خانہ کیس میں سزا سنا دی۔ پولیس نے درخواست گزار کو گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کر دیا، وہ جیل میں ہونے کی بنا پر انسدادِ دشت گردی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

وکیل کے مطابق ٹرائل کورٹ نے عدم پیروی پر عمران خان کی لی گئی ضمانتوں کو کینسل کر دیا اور اس فیصلے سے انکا ناقابل تلافی نقصان ہوا۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کے ضمانتوں کو کینسل کرنے کے 11اگست کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

Read Comments