سپریم کورٹ: کوئٹہ وکیل قتل کیس، عمران خان کی اپیل پرسماعت بغیرکارروائی کے ملتوی

مدعی مقدمہ کے وکیل بیماری کے باعث پیش نہیں ہوئے
اپ ڈیٹ 24 اگست 2023 12:58pm

سپریم کورٹ نے کوئٹہ وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پرسماعت بغیرکارروائی کے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی ہے۔

مدعی مقدمہ کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث کیس بغیرکارروائی ملتوی کی گئی ہے۔ مدعی مقدمہ کے وکیل امان اللہ کنرانی بیماری کے باعث پیش نہیں ہوئے۔

وکیل کے قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع کی گئی تھی۔

Read Comments