اردو یونیورسٹی، فیسوں میں بڑے اضافہ کیخلاف طلبہ تنظیموں کا احتجاج، روڈ بلاک

احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر
شائع 24 اگست 2023 01:09pm

اردو یونیورسٹی میں فیسوں میں غیرمعمولی اضافہ پر طلبہ تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر دھرنا دے دیا۔

طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی روڈ کی ایک شاہرہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی روڈ پہنچ گئی۔

Read Comments