Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 اگست 2023 01:41pm

لاہور میں 18 سالہ نوجوان کومبینہ طور پرزندہ جلا دیا گیا

لاہور میں 18 سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا ڈالا، پولیس نے لاش کو مردہ خانے بھجوا کر تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق مانگا منڈی شامکے بھٹیاں میں 18 سالہ نامعلوم نوجوان کو کارسوارافراد نے ہاتھ پاؤں باندھ کرمبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے بھجوا دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی یہ واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے یا وجہ کچھ اور ہے، اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

Read Comments