جناح ہاؤس حملہ کیس: عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

اسپیشل پراسیکیوٹرکی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی
شائع 24 اگست 2023 01:49pm

جناح ہاؤس پرحملہ کیس میں ملوث ملزمان کی ضمانت کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی ہے۔

عدالت نے عالیہ حمزہ، خدیجہ شاہ سمیت دیگرکی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت 28 اگست تک ملتوی کی ہے۔ اسپیشل پراسیکیوٹرکی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ جو ترمیمی میمو جمع کرانا چاہتے ہیں کرا دیجیئے، ان کیسز کو ریگولر ڈویژن بنچ سماعت کرے گا، بتا دیجئے گا پراسیکیوٹر سوموار کو پیش ہوگئے، تو ٹھیک، نہیں تو عدالت فیصلہ کریگی۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے۔ جسٹس وحید خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔

موقف پیش کیا کہ درخواستگزاروں کی شناخت پریڈ میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، واقعہ میں کوئی سرکاری اہلکار زخمی نہیں ہوا، انسداد دہشت گردی دفعات کا اطلاق کیس میں نہیں ہوتا۔

مؤقف میں مزید کہا کہ ماتحت عدالت نے قانونی تقاضوں کے برعکس ضمانت کی درخواستیں خارج کیں اور استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزاروں کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے۔

Read Comments