لاہور: لیسکو نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز کی بجلی منقطع کردی

ریلوے ورکشاپس اور میو گارڈن کے کنکشنز بھی کاٹ دیے گئے
شائع 24 اگست 2023 02:09pm

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے ریلوے ہیڈ کوارٹرز کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔

ریلوے کے ذمے بلوں کی مد میں 88 ملین روپے واجب الادا ہیں اور لیسکو نے ریلوے ورکشاپس اور میو گارڈن کے کنکشنز بھی کاٹ دیے ہیں۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ہم نے 30 ملین کی ادائیگی کر دی ہے، بجلی جلد بحال ہو جائے گی۔

Read Comments