Aaj Logo

شائع 25 اگست 2023 09:58am

فیصل آباد میں زیر حراست خاتون سے زیادتی پر 3 پولیس اہلکار گرفتار

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

گرفتار پولیس ملازمین میں شجاعت بلوچ، صہیب اخلاق شامل ہیں۔

واقعہ تحصیل سمندری میں پیش آیا، پولیس اہلکاروں نے خاتون اور مرد کو پکڑا تھا جس کے بعد وہ خاتون کو تھانے کی بجائے نامعلوم مقام پر لے گئے۔

تینوں پولیس اہلکاروں نے خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی لیکن جب معاملہ اعلیٰ حکام کے نوٹس میں آیا تو تینوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

Read Comments