صوابی: درخت کٹائی پر دو فریقوں میں فائرنگ، 4 بھائی جاں بحق

جاں بحق افراد میں ولی اللہ، سفطین، عماد اور عامر شامل ہے، پولیس
شائع 25 اگست 2023 02:56pm

صوابی میں اپنی زمین سے درخت کاٹنے پر ایک فریق کی فائرنگ سے چار بھائی جاں بحق ہوگئے۔

صوابی مانیری کے علاقے میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک ہی حاندان کے چار افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق فریق اول اپنی زمین پر درخت کٹاٹی کر رہا تھا کہ دوسرے فریق نے ان پر فائرنگ کردی۔

زحمی اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق افراد میں ولی اللہ، سفطین، عماد اور عامر شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Read Comments