Aaj Logo

شائع 26 اگست 2023 11:37pm

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ گیمز: فائنل میں بھارت کو شکست، پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈ گیمزکے فائنل مقابلے میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 184 رنز بنائے، بھارتی بلائنڈ ٹیم کی جانب سے ٹومپکی 76 اور رمیش 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قومی بلائنڈ ٹیم نے ہدف 15 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

قومی ٹیم کے بیٹر محمد سلمان 48، بدر منیر 41 اور نثار علی 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ گیمز میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی ہے، قومی ٹیم نے ایونٹ میں بھارت، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو شکست دی۔

پاکستان نے اس سے قبل گروپ مرحلے میں بھارت کو 18 رنز سے شکست دی تھی۔

Read Comments