امریکا: ایک شخص نے 3 سیاہ فام افراد کو ہلاک کرکے خود کو گولی مارلی

ملزم نے اپنی تحریر میں سیاہ فاموں سے نفرت کا ذکر کیا ہے، پولیس
شائع 27 اگست 2023 09:15am

امریکی ریاست فلوریڈا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے تین سیاہ فام افراد کو ہلاک کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔

فائرنگ کا واقعہ جیکسن ویل میں کنگز روڈ پر واقع ڈالر جنرل اسٹور میں پیش آیا۔

فائرنگ کے بعد سفید فام ملزم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی تحریر میں سیاہ فاموں سے نفرت کا ذکر کیا ہے۔

جیکسن ویل کی میئر نے فائرنگ کے واقعہ کو المیہ قرار دیا کہا وہ سمجھتی ہیں کہ مشتبہ شخص مارا گیا ہے۔

Read Comments