کراچی: ٹمبر مارکیٹ میں 4 دن سے بجلی غائب، علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے

ٹائر نذر آتش کر کے روڈ بلاک کردیا
شائع 28 اگست 2023 03:11pm

کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں چار روز سے بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہیں۔

بجلی کی بندش سے پریشان ملحقہ علاقوں کے مکین اور تاجر سڑکوں پر آگئے اور ٹائر نذر آتش کر کے روڈ بلاک کردیا۔

شہر میں نشتر روڈ اور صدیق وہاب روڈ پربھی کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافے کے خلاف عوام بھی مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔

Read Comments