راولپنڈی: دو گاڑیوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

تمام زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو حکام
شائع 29 اگست 2023 08:33am

راولپنڈی میں پرانے ٹول پلازہ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم سے چار افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑیوں کے درمیان خوفناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments